ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان مالٹا کے دورے پر

فیدان آج مالٹا کے وزیر خارجہ ' ایان  بورگ' کے ساتھ ملاقات کریں گے

2098109
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان مالٹا کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان مالٹا کے دارالحکومت والیٹا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

مالٹا میں سرکاری مصروفیات کے دوران فیدان آج وزیر خارجہ اور یورپی و تجارتی امور کے ذمہ دار' ایان  بورگ' کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مالٹا کے صدر جارج ویلا اور وزیر اعظم رابرٹ آبیلا بھی فیدان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی موضوعات کے ساتھ ساتھ ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں