ترکیہ: فیدان۔کیمرون ملاقات، غزّہ میں مکمل فائر بندی اور دو حکومتی حل پر زور

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے غزّہ میں فوری اور مکمل فائر بندی کی اور دو حکومتی حل کے اطلاق کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2093945
ترکیہ: فیدان۔کیمرون ملاقات، غزّہ میں مکمل فائر بندی اور دو حکومتی حل پر زور

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے غزّہ میں فوری اور مکمل فائر بندی کی اور دو حکومتی حل کے اطلاق کی ضرورت ہے۔

فیدان نے وزارت خارجہ کے استنبول دفتر میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔ دوطرفہ ملاقات کے بعددونوں وزراء نے  اعشائیے  فارمیٹ پر بین الوفود ملاقات بھی کی ۔

 مذاکرات میں غزّہ کا موضوع سرفہرست رہا۔ اس کے علاوہ علاقائی موضوعات اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں وزیر خارجہ فیدان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لئے غزّہ میں فوری اور پائیدار فائر بندی کی اور دو حکومتی حل کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ ڈیویڈ کیمرون نے صدر ایردوان کے، سویڈن پروٹوکول کی، منظوری دینے پر  مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں بحیرہ اسود کی سلامتی کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی اور دونوں وزراء نے ترکیہ اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کو تجارت، اقتصادیات اور دفاعی صنعت سمیت ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں