ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 23 اہداف تباہ

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکی اہم انفراسٹرکچر تنصیبات سمیت چیک پوسٹوں اور نام نہاد فوجی چوکیوں سمیت 23 اہداف تباہ

2088535
ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 23 اہداف تباہ

ترکیہ کی خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکی اہم انفراسٹرکچر تنصیبات سمیت چیک پوسٹوں اور نام نہاد فوجی چوکیوں سمیت 23 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

MIT نے عراق میں ترک سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ کنٹرول نام نہاد فوجی ، خفیہ خبر رسانی اور انرجی تنصیبات اور ایمونیشن جیسے اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سرغنہ اراکین کو نشانہ بنایا ہے۔

MIT کے آپریشن سے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی 5 اہم انفراسٹرکچر تنصیبات، 3 چیک پوسٹوں، 8 نام نہاد فوجی چوکیوں، 2 ایمونیشن ڈپووں، 2 لاجسٹک ڈپووں، 2 تکنیکی گاڑیوں کے ڈپووں اور ایک ٹنل گاڑی سمیت کُل 23 اہداف تباہ کر دیئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں