ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال 15 اہداف تباہ کر دیئے گئے

فضائی آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال 15 غاروں، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو اندر موجود دہشت گردوں سمیت تباہ کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2085210
ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال 15 اہداف تباہ کر دیئے گئے

ترکیہ مسلح افواج کی طرف سے  عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 15 اہداف، اندر موجود دہشت گردوں سمیت،  تباہ کر دئیے گئے ہیں ۔

ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ" علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال کر کے عراق کے شمال میں عوام اور سکیورٹی فورسز  پر حملوں کا سدّباب کرنے اور سرحدی سلامتی  کو یقینی بنانے کی خاطر اقوام متحدہ کے سمجھوتے کی شق نمبر 51 کے تفویض کردہ حق خود حفاظتی کی رُو سے عراق کے شمالی علاقوں متینہ،  غارا، خاکرک، قندیل اور آسوس میں فضائی آپریشن کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " فضائی آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال 15 غاروں، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو اندر موجود دہشت گردوں سمیت تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشنوں میں زیادہ تر ملّی و مقامی ایمونیشن استعمال کیا گیا اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

ترکیہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ "ملک و ملت کی بقا و سلامتی کے لئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ ان آپریشنوں کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی و ثقافتی اثاثے اور ماحول  کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر طرح کی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں"۔



متعللقہ خبریں