ترکیہ: فلسطین کے لئے امدادی بحری جہاز روانہ ہو گیا

فلسطین کے لئے 109 ٹرالروں پر مشتمل انسانی امداد سے لدا بحری جہاز مرسین بین الاقوامی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے

2083983
ترکیہ: فلسطین کے لئے امدادی بحری جہاز روانہ ہو گیا

ترکیہ سے فلسطین کے لئے 109 ٹرالروں پر مشتمل انسانی امداد سے لدا بحری جہاز مرسین بین الاقوامی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات اور مرسین گورنر دفتر کے زیرِ انتظام اور 29 سول سوسائٹیوں کے تعاون سے تیار کیا گیا امدادی سامان  109 ٹرالروں کی صورت میں ہے۔

امدادی سامان 2 ہزار 334 ٹن خوراک، صفائی کے سامان اور رہائشی مصنوعات پر مشتمل ہے۔

امدادی کانوائے سے لدے بحری جہاز نے مرسین کی بندرگاہ سے لنگر اٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 اکتوبر سے اب تک امدادی سامان سے لدے  12 طیارے اور 3 بحری جہاز فلسطین روانہ کئے جا چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں