تاریخ غزہ کے مکروہ منظر اور اس کا موقع پیدا کرنے والوں کا احتساب کرے گی، صدر ایردوان

یہ انسانیت کے لیے شرم کی بات ہے کہ اتنی  بڑی بڑی ریاستیں قتل عام پر مبنی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے سامنے بے بس ہیں

2078996
تاریخ غزہ کے  مکروہ منظر اور اس کا موقع پیدا کرنے والوں کا احتساب کرے گی، صدر ایردوان

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے صدررجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ "تاریخ اس مکروہ منظر ، اس کا موقع پیدا کرنے والوں ، اس پر آنکھیں بند رکھنے والوں کو  مستحق شکل میں  سزا دے گی۔"

دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ "صدارتی ثقافت و فنون عظیم  ایوارڈز" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایردوان نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کا ذکر کیا۔

صدر نے ایک بار پھر اسرائیل کے قتل عام پر خاموش رہنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"یہ انسانیت کے لیے شرم کی بات ہے کہ اتنی  بڑی بڑی ریاستیں قتل عام پر مبنی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے سامنے بے بس ہیں۔"

"(فلسطین پر اسرائیل کے حملے) تاریخ اس گھناؤنے منظر کا فیصلہ کرے گی، جنہوں نے اس  کاماحول بنایا اور جنہوں نے اسے جائز قرار دینے کی کوشش کی  سب کا عدالت میں محاسبہ ہو گا،" کی وضاحت  کرتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ  2024 ایک ایسا سال ہو گا جب ظالموں کو سزا ملے گی اور مظلوموں کے زخموں کا ازالہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں