غزّہ سے مزید 68 مریض ترکیہ پہنچ گئے ہیں: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

37 شیر خوار اور کمسن  بچوں اور 31 بالغ مریضوں پر مشتمل گروپ میں 4 کینسر کےمریض اور دیگر ذہنی صدمے کے، آرتھوپیڈک اور زخمی مریض شامل ہیں: قوجہ

2075895
غزّہ سے مزید 68 مریض ترکیہ پہنچ گئے ہیں: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے غزّہ سے مزید 68 مریضوں کی ترکیہ آمد کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں قوجہ نے  کہا ہے کہ "37 شیر خوار اور کمسن  بچوں اور 31 بالغ مریضوں پر مشتمل گروپ میں 4 کینسر کےمریض اور دیگر ذہنی صدمے کے، آرتھوپیڈک اور زخمی مریض شامل ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع کے طیارے سے مریضوں کو مصر کے العارش ہوائی اڈّے سے ترکیہ لایا گیا ہے۔ ترکیہ کے ایتی مسگوت ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے مریضوں کا خیر مقدم کیا۔

قوجہ نے کہا ہے کہ" مریضوں کے گروپ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں زخمی ہونے والی ریتال نامی بچی بھی شامل ہے"۔ ریتال کو دنیا  سوشل میڈیا سے پہچانتی ہے اور طبّی مداخلت میں تاخیر کی صورت میں اسے  ٹانگ سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ " مریضوں کو ایتلک اور بِل کینٹ سٹی ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس وقت تک ہم غزّہ سے 114 مریضوں کو ترکیہ لا چکے ہیں۔ آنے والے 68 مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 182 تک پہنچ گئی ہے۔ مریضوں کے رفقاء کے ساتھ ترکیہ آنے والے افراد کی کُل تعداد 359 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکیہ لائے گئے مریضوں اور زخمیوں میں سے 2 کی وفات ہو گئی ہے اور 6 انتہائی نگہداشت میں ہیں"۔



متعللقہ خبریں