واشنگٹن میں وزیر خارجہ حقان فیدان کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بلنکن نے یاد دلایا کہ ان کی حقان فیدان   سے دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات   ہوئی ہے

2074685
واشنگٹن  میں وزیر خارجہ حقان فیدان کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر خارجہ حقان فیدان   سے ملاقات کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بلنکن نے یاد دلایا کہ ان کی حقان فیدان   سے دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات   ہوئی ہے۔

ملاقات کے بارے میں، بلنکن نے کہا ہے کہ فدان کے ساتھ، ہم نے اسرائیل-حماس تنازعہ، اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں کہ تنازعہ خطے کے دیگر مقامات تک نہ پھیلے، باقی یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ فیدان نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے امریکی  حکام کے ساتھ مذکرات  میں  غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اپنا موقف بہت واضح طور پر پیش کیا ہے ۔ ہم نے امریکہ کو یہاں کی صورتحال کی سنگینی کو واضح طور پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید برداشت نہیں ہے، اور جن اقدامات کی ضرورت ہے اسے فوری طور پر اٹھایا  جائے۔



متعللقہ خبریں