ترکیہ اور یونان ایک مضبوط تعاون کے لیے تیار ہیں: مہمت شمشیک

وزیر شمشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر "5ویں ترکیہ-یونان اعلی سطحی تعاون کونسل" کے حوالے سے انگریزی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے

2074013
ترکیہ اور یونان ایک مضبوط تعاون کے لیے تیار ہیں: مہمت شمشیک

وزیر خزانہ مہمت  شمشیک نے کہا، "ہمارے بہت سے مشترکہ نکات اور بھرپور مماثلت کے ساتھ، ترکیہ اور یونان ایک مضبوط تعاون کے لیے تیار ہیں۔

وزیر شمشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر "5ویں ترکیہ-یونان اعلی سطحی تعاون کونسل" کے حوالے سے انگریزی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے ایتھنز میں منعقدہ 5ویں ترکیہ-یونان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ یونانی حکومت کی طرف سے دکھائے جانے والی گرمجوشی  اور مہمان نوازی  پر بہت خوش ہیں۔

شمشیک  نے  یونان کے دورے کو  انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اقتصادیات اور خزانہ کے وزیر کوسٹیس ہاٹزیڈاکس کے ساتھ میری بات چیت اہم اقتصادی امور پر انتہائی نتیجہ خیز رہی۔ ہم یورپی یونین کی رکنیت کے عمل میں یونان کی حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہم ترکیہ اور یونان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں