ترکیہ:ماردین میں کاروائی،سرخ کیٹیگری میں مطلوب دہشتگرد ہلاک

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  بتایا ہے کہ  ہلاک شدہ دہشتگردوں میں سے اورہان  ایلما سرخ کیٹیگری میں مطلوب تھا جس پر  پانچ افراد کو شہید اور بارہ کو زخمی کرنے کا جرم تھا

2072128
ترکیہ:ماردین میں کاروائی،سرخ کیٹیگری میں مطلوب دہشتگرد ہلاک

 ترک ضلع ماردین میں پی کےکے کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جن میں سے ایک سرخ لسٹ پر مطلوب تھا۔

ماردین کے قصبے دار گیچیت میں ایک گاڑی پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ جس میں دہشتگرد  سوار تھے جس کا  بعد ازاں ڈرونز کے ذریعے  تعاقب کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ گاڑیی سڑک کے کنارے ایک پٹرول اسٹیشن  میں کھڑی پائی گئی جہاں سے دہشتگردوں نے  حفاظتی  اہلکاروں ہر فائرنگ شروع کر دی۔

اس کاروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں نے   فرار کا راستہ نہ پاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

 وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  بتایا ہے کہ  ہلاک شدہ دہشتگردوں میں سے اورہان  ایلما سرخ کیٹیگری میں مطلوب تھا جس پر  پانچ افراد کو شہید اور بارہ کو زخمی کرنے کا جرم تھا۔

 دوسری جانب  شام کے علاقے تل رفعت میں پی کےکے کے ڈرون حملوں کے ذمے دار دہشتگرد  باگر اوندیش کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  باگر اوندیش عرف عاکف آمد نے پی کے کے میں  سال 2013 میں شمولیت اختیار کی تھی  جو کہ عراق اور شام میں ڈرونز حملوں کی نگرانی پر مامور تھا۔

بتایا گیا ہےکہ متعلقہ دہشتگرد کو ترک خفیہ ایجنسی نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں