اسرائیل نے وحشیانہ حملے جاری رکھے تو فلسطینیوں کی قوت مزاحمت مزید بڑھے گی: ترک امور خارجہ

ترک  امور خارجہ کے  ترجمان اونجو کیچے لی نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  قابض قوت کی طرف سے سول آبادی پر وحشیانہ  حملوں کو  اپنے دفاع کے حق میں جائز قرار دینا نا قابل قبول ہے

2071828
اسرائیل نے وحشیانہ حملے جاری رکھے تو فلسطینیوں کی قوت مزاحمت مزید بڑھے گی: ترک امور خارجہ

ترک  امور خارجہ کے  ترجمان اونجو کیچے لی نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  قابض قوت کی طرف سے سول آبادی پر وحشیانہ  حملوں کو  اپنے دفاع کے حق میں جائز قرار دینا نا قابل قبول ہے۔

 ترجمان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا کہ  اسرائیل۔فلسطین  تنا زعے میں ماضی کی طرح اگر  اسرائیل نے اپنا دباو بڑھانا اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کو سلب کرنا جاری رکھا تو وہ یاد رکھے کہ  اس  سے فلسطینیوں میں مزاحمت اور حصول آزادی کا جنون مزید پروان چڑھے گا۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ مسئلے کی اصل وجہ  اسرائیل کا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرنا ہے لہذا ایک قابض قوت کا  سول آبادی پر وحشیانہ حملوں کا جاری رکھا جانا کسی طور بھی جائز دفاع کے حق میں قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

 



متعللقہ خبریں