ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ خاقان فیدان ، اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کو بند کروانے اور پائیدار امن کی یقین دہانی کی خاطر مذاکرات  و ملاقاتوں کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

2070668
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان نیویارک پہنچ گئے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور، اسلامی تعاون تنظیم و عرب لیگ پر مشتمل، رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ٹرم چیئر مین وانگ یی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ خاقان فیدان ، اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کو بند کروانے اور پائیدار امن کی یقین دہانی کی خاطر مذاکرات  و ملاقاتوں کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

نیویارک میں فیدان نے رابطہ گروپ کے رکن وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ٹرم چیئر مین 'و انگ یی' اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں