اسرائیلی حکام انسانی ضمیر میں اپنا جواز کھو چکے ہیں: ترک امور خارجہ

امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہہے کہ صدر ایردوان  کے بارے میں بن یامین  نیتن یاہو اور ایلی کوہن کے بے بنیاد  اور غیر مصدقہ بہتان ان  جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے، اسرائیلی حکام انسانی ضمیر میں اپنا جواز کھو چکے ہیں

2064938
اسرائیلی حکام انسانی ضمیر میں اپنا جواز کھو چکے ہیں: ترک امور خارجہ

 صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزیر خارجہ ایلی کوہن کے   بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امور خارجہ صدر ایردوان کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ کوہن کے بے بنیاد  الزامات  کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف ظلم اور قتل عام کے  نتیجے میں  جن اسرائیلی حکام  نے اپنے نام  تاریخ کے سیاہ ابواب میں  درج کروا دیئے ہیں انہیں قانون کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، صدر ایردوان  کے بارے میں بن یامین  نیتن یاہو اور ایلی کوہن کے بے بنیاد  اور   غیر مصدقہ بہتان ان  جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکام انسانی ضمیر میں اپنا جواز کھو چکے ہیں،وہ  ہسپتالوں پر بمباری خواتین اور بچوں کو قتل کرکے پوری دنیا کے سامنے اپنے جرائم کی پردہ پوشی نہیں  کر سکتے ۔

بیان میں  مزید کہا گیا  کہ انسانیت کے خلاف ان جرائم کو بھڑکانے والوں اور مرتکب افرادجنہوں نے عالمی رائے عامہ میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے جلد یا بدیر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

ترکیہ غزہ میں قتل عام کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں