ترکیہ عالمی مسائل کے حل میں انسانی ہمدردی اور سفارتی چینلز کا استعمال کرتا ہے، فخرالدین آلتون

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ نے حالیہ برسوں میں ہونے والی کامیابیوں کے ساتھ بین الاقوامی توازن میں عزت و قار  حاصل کیا ہے

2064341
ترکیہ عالمی مسائل کے حل میں انسانی ہمدردی اور سفارتی چینلز کا استعمال کرتا ہے، فخرالدین آلتون

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا  ہے کہ ترکیہ عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے بین الا ریاستی تعامل کے جدید آلات جیسے کہ عوامی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور سفارتی چینلز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔

آلتون نے ہسپانوی پالیسی میگزین اتالایار میں شائع ہونے والے"اقوام متحدہ کے ناکام رہنے والے مقامات پر ایردوان کا ترکیہ حل پیش کر رہا  ہے" میں اپنے مضمون علاقائی مسائل میں ترکیہ کے کردار اور اقوام متحدہ (UN) کے طریقہ کار میں درکار اصلاحات کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔

آلتون نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ نے حالیہ برسوں میں ہونے والی کامیابیوں کے ساتھ بین الاقوامی توازن میں عزت و قار  حاصل کیا ہے اور علاقائی مسائل بالخصوص مشرق وسطیٰ اور قفقاز میں کامیابی کے ساتھ کھیل میں پہلے کرنے والا کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ"ترکیہ حالیہ برسوں میں اپنی کاروائیوں اور اقدامات کی بدولت  کامیابیوں کے ساتھ بین الاقوامی توازن میں عزت حاصل کر رہا ہے، اور علاقائی مسائل، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور قفقاز میں اپنے پلے میکر کے کردار کو کامیابی سے پورا کر رہا ہے۔ حال ہی میں صدر ایردوان کی قیادت میں اسرائیل فلسطین تنازعہ میں حل پر مبنی سیاسی پالیسی اورانسانی جہت  اسی چیز کی مظہر ہے۔ جیسا کہ یوکرین،قاراباغ اور دیگر علاقائی مسائل نے واضح طور پر ظاہر کیا ہے کہ جمہوریہ کی دوسری صدی میں داخل ہوتے  وقت ترکیہ ایک پلے میکر اور ایک سرکردہ ملک بن گیا ہے ۔"

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسی بین الاقوامی تنظیمیں عالمی مسائل کو حل کرنے  میں ناکافی ثابت ہوئی ہیں ، حتی انہوں نے مسائل کو و مزید گہرائی دی ہے۔، اور کہا کہ یہ واضح ہے کہ بین الاقوامی تنظیموں کو نئی صدی کی روشنی میں نئے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا جانا چاہیے۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکیہ، ترک صدر ایردوان کے نعرے "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کے مطابق نئے کثیرالا جہتی اور کثیر العمل بین الاقوامی اتحاد کی تیاری کر رہا ہے، التون نے کہا "ترکیہ انسانی ہمدردی اور سفارتی ذرائع کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے عوامی سفارت کاری اورجدید بین  الاریاستی ذرائع کا استعمال کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں