صدر ایردوان سعودی دارلحکومت ریاض پہنچ گئے

شاہ خالد  بین الاقوامی ہوا ئی اڈے پر صدر ایردوان کا استقبال امیرِ ریاض پرنس فیصل بن بندر الا سعود اور ترکیہ کے  ریاض میں سفیر  فاتح اولو سوئے نے کیا

2063303
صدر ایردوان  سعودی دارلحکومت ریاض پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان آج "اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے  مشترکہ ہنگامی  سربراہی اجلاس" میں شرکت   کی غرض سے آج  سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں

شاہ خالد  بین الاقوامی ہوا ئی اڈے پر صدر ایردوان کا استقبال امیرِ ریاض پرنس فیصل بن بندر الا سعود اور ترکیہ کے  ریاض میں سفیر  فاتح اولو سوئے نے کیا۔

ایوان صدر  کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان  اسرائیل کے غزہ  سمیت  مقبوضہ فلسطینی  سر زمین اور فلسطینی  عوام پر  اسرائیل کے حملوں  کے  حوالے سے   8ویں ہنگامی  اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں اسلامی دنیا کے نمائندوں سے اس پیش رفت کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ متوقع ہے۔

صدر ایردوان، جو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، توقع ہے کہ وہ شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں