بوسنیا ہرزیگوینا کا استحکام ترکیہ کی ترجیحات میں شامل ہے: اسپیکر اسمبلی قرتولموش

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے  سپیکر نعمان قرتولموش  جو کل بوسنیا اور ہرزیگووینا پہنچے  تھے  اپنے  رابطوں  کے دائرہ کار میں بوسنیا  ہرزیگوینا کی اسلامی یونین کے رئیس العلماء حسین ایف سے ملاقات کی ہے

2059785
بوسنیا ہرزیگوینا کا استحکام ترکیہ کی ترجیحات میں شامل ہے: اسپیکر اسمبلی قرتولموش

قرتولموش اور ریس کاوازووک نے کہا ہے کہ  بوسنیا ہرزیگوینا کا استحکام ترکیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے  سپیکر نعمان قرتولموش  جو کل بوسنیا اور ہرزیگووینا پہنچے  تھے  اپنے  رابطوں  کے دائرہ کار میں بوسنیا  ہرزیگوینا کی اسلامی یونین کے رئیس العلماء حسین ایف سے ملاقات کی ہے ۔

سابق وزیر قومی دفاع اور ترکی ہ کی قومی اسمبلی  کے دفاعی کمیشن کے چیئرمین حلوصی آقار  نے بھی سرائیوو میں اسلامی یونین کی عمارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس  کے آغاز میں، قرتولموش  نے کہا کہ بلقان کا استحکام ترکیہ کی  ترجیح ہے اورخاص طور پر ہم    بوسنیا  ہرزیگووینا کی سالمیت اور خودمختاری  کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کبھی بھی کسی ایسے قدم کو قانونی حیثیت نہیں دے گا جس سے اس کو نقصان پہنچے۔

چیف علماء حسین ایف کاوازوچ نے قرتولموش  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ہاتھوں ہونے والی بھاری تباہی اور قتل عام پر ترکیہ کے کردار کی رعیرف کی اور شکریہ ادا کیا۔

قرتولموش نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے انسانیت ایک سنگین امتحان سے گزر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا نے کبھی سریبرینیکا میں نسل کشی دیکھی تھی، اب وہ غزہ میں ہونے والے قتل عام کو دیکھ رہی ہے۔ یہاں غزہ میں  10 ہزار لوگ قتل کیے جاچکے ہیں  اور لاکھوں کی آبادی والا پورا خطہ مسلسل بمباری کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

قرتولموش  نے کہا کہ  جس  طرح  سریبرینیکا  کی نسل کشی  میں  نسل کشی  کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کی حمایت کرنے واکے بھی اس کے مجرم ہیں بالکل اسی طرح   غزہ میں ہونے والی   نسل کشی  کی حمایت کرنے والے بھی مجرم ہیں۔

قرتولموش   اور ترک پارلیمنٹ کے ایک وفد نے Kovaçi شہداء کے قبرستان میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کے پہلے صدر  عالیہ  عزت  بیگوویچ  کی قبر پر بھی حاضری دیاور  پھول چڑھائے اور دعا کی۔

ترکی کی قومی اسمبلی  کے سپیکر قرتولموش  نے بھی اس گھر کا دورہ کیا جہاں مرحومہ عالیہ عزت بیگوویچ سرائیو میں قیام پذیر تھے ، انہوں نے  ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی (SDA) کے چیئرمین  باقر عزت بیگوویچ سے بھی ملاقات کی۔

بوسنیا ہرزیگووینا کے اپنے دو روزہ دورے کے دائرہ کار میں قرتولموش  آج بوسنیا ہرزیگووینا پارلیمانی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ارکان سے  مذژاکرات بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں