ترکیہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا

زیادہ تر بچوں پر مشتمل ہزاروں فلسطینی شہیدوں کے احترام میں ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر  دیا گیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2052942
ترکیہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزّہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے ترکیہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بحیثیت ترکیہ، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کا دُکھ اپنے دِل میں محسوس کر رہے ہیں۔ زیادہ تر بچوں پر مشتمل ہزاروں شہیدوں کے احترام میں ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر  دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ شام غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ  ہسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 471 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی طرف سے 7 اکتوبر سے شروع کئے گئے حملوں میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 500 سے زائد ہے۔



متعللقہ خبریں