برطانوی وزیر خارجہ ترکیہ،مصر اور قطر کا دورہ کریں گے

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر کلیورلی ترکیہ، مصر اور قطر کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران اسرائیل فلسطین تنازعات کو خطے میں پھیلنے سے روکنے اور ممکنہ پرامن حل پر بات کریں گے

2053275
برطانوی وزیر خارجہ ترکیہ،مصر اور قطر کا دورہ کریں گے
Isaac Herzog-Rishi Sunak.jpg
James Cleverly.jpg

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اسرائیل فلسطین تنازعات کے خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کے لیے ترکیہ، مصر اور قطر میں رابطے کریں گے۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر کلیورلی ترکیہ، مصر اور قطر کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران اسرائیل فلسطین تنازعات کو خطے میں پھیلنے سے روکنے اور ممکنہ پرامن حل پر بات کریں گے۔

تنازعات کے وسیع تر خطے میں پھیلنے کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  برطانوی وزیر نےبیان میں کہا  کہ یہ دورہ ان ممالک کے لیے کیا گیا تھا جو علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دینے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے اہم ہیں۔

کلیورلی نے کہا کہ یہ  تنازعہ  نہ تو اسرائیل، نہ فلسطین، اور نہ ہی وسیع تر مشرق وسطیٰ کے مفاد میں ہے۔ غزہ کے لیے امداد اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیےمیں  خطے کی بااثر ریاستوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کروں گا۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ نے غزہ کے لیے اپنی انسانی امداد میں اضافہ کیااور یہ بھی یاد دلایا گیا کہ  انہوں  نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا۔

دریں اثناء برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے بھی آج اسرائیل کا دورہ کیا اور صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی جس کے کے دوران غزہ اور یرغمالیوں کو انسانی امداد پہنچانے کا معاملہ ایجنڈے میں آیا۔

 



متعللقہ خبریں