ترکیہ  بلقان بالخصوص کوسوو کے امن، سکون اور سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے: وزیر قومی دفاع

یشار گیولر   نے ان خیالات کا اظہار کوسوو میں وزیر دفاع ایجوپ مقیدونسی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2052124
ترکیہ  بلقان بالخصوص کوسوو کے امن، سکون اور سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے: وزیر قومی دفاع

وزیر قومی دفاع  یشار گیولر   نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ  بلقان بالخصوص کوسوو کے امن، سکون اور سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یشار گیولر   نے ان خیالات کا اظہار کوسوو میں وزیر دفاع ایجوپ مقیدونسی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

یشار گیولر   نے کہا کہ بلقان میں اس کے اہم شراکت داروں میں سے ایک کوسوو کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر ہر میدان میں تیزی سے اور مستقل طور پر جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوستانہ اور برادرانہ کوسوو کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، یورو-اٹلانٹک اداروں کے ساتھ اس کے انضمام اور بین الاقوامی تنظیموں میں اس کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔

اس تناظر میں یشار گیولر    نے کہا کہ ان کی اپنے کوسوو ہم منصب کے ساتھ بہت جامع، مثبت، مفید اور تعمیری ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم بلقان بالخصوص کوسوو کے امن، سکون اور سلامتی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے ایک بار پھر کہا کہ خطے میں مستقل امن اور استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ بات چیت ہے، اور یہ کہ ہم KFOR کمانڈ کو پورا کریں گے۔ ہم نے اس تناظر میں مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ کام کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ترکیہ  اور کوسوو کے درمیان فوجی تربیت، دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون روز بروز بہتر ہو رہا ہے، وزیردفاع یشار گیولر    نے میں پورے دل سے یقین کرتا ہوں کہ آنے والے دور میں ترکی اور کوسوو کے تعلقات اور تعاون ہر شعبے میں مزید ترقی کرے گا۔



متعللقہ خبریں