"اسرائیل۔فلسطینی جھڑپیں "ترکیہ کا فریقین سے اعتدال پسندی کا مطالبہ

اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے ترکیہ نے کہا کہ وہ خطے میں جلد از جلد امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتا ہے

2047764
"اسرائیل۔فلسطینی جھڑپیں "ترکیہ کا فریقین سے اعتدال پسندی کا مطالبہ

اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے ترکیہ نے کہا کہ وہ خطے میں جلد از جلد امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 امور خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے تناظر میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں ایک تحریری بیان دیا۔

بیان میں اسرائیل اور فلسطین میں تشدد اور کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 بیان میں کہا گیا کہ ہم خطے میں جلد از جلد امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تشدد کی کارروائیاں اور اس سے متعلقہ اضافہ کسی کو فائدہ نہیں دے گا، ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لیں اور  جارحانہ اقدامات سے گریز کریں۔

بطور ترکیہ ،ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں کہ زیر بحث   تنازعات کو قابو میں کیا جا سکے ،اس سے پہلے کہ وہ مزید بڑھیں اور ایک وسیع علاقے میں پھیل جائیں۔

یہ افسوسناک پیش رفت ایک بار پھر دو ریاستی حل کے  نظرئیے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، ہم فریقین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ طاقت کا استعمال ترک کریں اور مزید تاخیر کیے بغیر اس نظریئےکے مطابق مستقل حل کے لیے کام کریں۔

 

حماس کی عسکری شاخ   الغسام بریگیڈز نے کل صبح اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر " طوفان الاقصی" کے نام سے ایک  بڑا حملہ شروع کر دیا ہے، جب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے درجنوں جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں