نیو یارک میں ترکش ہاوس  میں   انوسٹمینٹ استقبالیہ

ترکش ہاوس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بڑی تعداد میں ترک اور امریکی حکام کے علاوہ غیرملکی  سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے  شرکت کی

2042321
نیو یارک میں ترکش ہاوس  میں   انوسٹمینٹ استقبالیہ
turkevi yatirim resepsiyonu.jpg
bekir polat.jpg
reyhan ozgur.jpg

متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں ترکش ہاوس  میں   انوسٹمینٹ استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔

ترکش ہاوس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بڑی تعداد میں ترک اور امریکی حکام کے علاوہ غیرملکی  سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے  شرکت کی۔

نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترک ہاؤس میں  بڑی تعداد میں  ثقافتی اور سفارتی تقریبات کے انعقاد کیے جانے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے  انہوں نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کئی اجلاسوں کی میزبانی  کیے جانے سے بھی آگاہ کیا ۔

اوزگر نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ایک بڑے وفد نے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں، اور آج کی تقریب نے ملاقاتوں کے نتائج پر بات چیت  کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے نائب چیئرمین بیکر پولات نے کہا کہ  ترکیہ کی معیشت 2003 کے بعد سے ہر سال 5.4 فیصد کی شرح ترقی سے اپنے ہمعصر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پولات نے کہا کہ ترکیہ اپنے جغرافیائی محل وقوع، جدید پیداواری صلاحیتوں، بین الاقوامی آزاد تجارتی نیٹ ورکس اور ہنر مند افرادی قوت کی بدولت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے سپلائی چین لچک اور تنوع میں ایک قابل اعتماد پارٹنر  کی حیثیت رکھتا ہے۔

سٹی گروپ انٹرنیشنل فرنچائز کے جنرل منیجر آندرے کورلن نے کہا کہ سٹی گروپ سمیت بہت سی امریکی کمپنیاں علاقائی رابطہ کاری کے لیے ترکیہ کو ایک بنیاد کے طور پر منتخب  کررہی ہیں۔

کورلن نے یورپ اور ایشیا کے وسط میں ترکیہ کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اپنی نوجوان اور تعلیم یافتہ آبادی کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کورلن نے کہا کہ سٹی گروپ اگلی صدی میں بھی  ترکیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں