نئی دہلی:مصری و ترک صدور کی ملاقات،تعاون میں اضافے پر غور

ملاقات میں ترکیہ اور مصر کے درمیان  دو طرفہ تعلقات  کے فروغ کے لیے  مشاورت اور روابط میں اضافے کا عندیہ دیا گیا

2035351
نئی دہلی:مصری و ترک صدور کی ملاقات،تعاون میں اضافے پر غور

 مصری ایوان صدر کا کہنا ہے کہ  صدر ایردوان نے جی 20 اجلاس کے تحت  نئی دہلی میں مصری ہم منصب  عبدالفتاح السیسی  سے ملاقات کی ہے۔

 مصری ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق، نئی دہلی میں ہوئی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں صدور نے اس کے علاوہ  مشترکہ مفادات کے تناظر میں مشرقی بحیرہ روم میں سلامتی و استحکام میں معاونت  کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ۔

علاوہ ازیں ، ترکیہ اور مصر کے درمیان  دو طرفہ تعلقات  کے فروغ کے لیے  مشاورت اور روابط میں اضافے کا بھی عندیہ دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں