اناج راہدری مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے . وزارتِ قوی دفاع

وزارت قومی دفاع میں منعقدہ ہفتہ وار بریفنگ  اجلاس میں کہا گیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان پیش رفت جو کہ خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے

2034403
اناج راہدری مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے . وزارتِ قوی دفاع

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  بلیک سی گرین انیشیٹو سے  تمام بحرانوں کو خیر سگالی اور بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔

وزارت قومی دفاع میں منعقدہ ہفتہ وار بریفنگ  اجلاس میں کہا گیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان پیش رفت جو کہ خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

بیان میں، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ترکی ایک فعال اور سہولت کار کردار ادا کرنے اور انسانی بحرانوں کے خاتمے کے لیے بنیادی طور پر جنگ بندی اور اس کے نتیجے میں مستقل امن کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے روکے گئے گرین انیشیٹو کو جاری رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ، روس اور یوکرین کے حکام کے ساتھ رابطے وزارت خارجہ کے تعاون سے جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس   تناظر میں، صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ایک مثبت ملاقات ہوئی، جو 4 ستمبر 2023 کو وزیر قومی دفاع یشار گیولر  سمیت ایک وفد کے ساتھ سوچی گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد، عالمی سطح پر اس اقدام کو جاری رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام بحرانوں کو خیر سگالی اور بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، جبکہ خوراک کی قیمتوں کے استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں