صدر رجب طیب ایردوان آج سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے

صدر کے اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق،ایردوان ،  پوتن کی دعوت پر سوچی کا ایک روزہ ورکنگ دورہ کریں گے

2032588
صدر رجب طیب ایردوان آج سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان آج سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

صدر کے اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق،ایردوان ،  پوتن کی دعوت پر سوچی کا ایک روزہ ورکنگ دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان   کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ترکیہ اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلووں  کا  جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان   اور پوتن کی ملاقات میں ایجنڈا کا سب سے اہم آئٹم بحیرہ اسود کے اناج راہداری کا معاہدہ ہو گا، جس سے روس 17 جولائی کو دستبردار ہو گیا تھا۔ دونوں رہنما معاہدے کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔



متعللقہ خبریں