نائب صدرجودت یلماز کی یورپی یونین کے وفد سے ملاقات

یلماز نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی  محل  میں استقبالیہ کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پر بیان  دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  انہوں نے یورپی یونین کے وفد کے ساتھ  عالمی اور علاقائی پیش رفتوں بالخصوص ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے

2031739
نائب صدرجودت یلماز کی یورپی یونین کے وفد سے ملاقات

نائب صدر یلماز نے یورپی یونین  وفد کے سربراہ برائے ترکیہ سفیر نیکولاس میئر-لینڈرٹ اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔

یلماز نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی  محل  میں استقبالیہ کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پر بیان  دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  انہوں نے یورپی یونین کے وفد کے ساتھ  عالمی اور علاقائی پیش رفتوں بالخصوص ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات گہرے، ہمہ جہتی اور نہ صرف ترکیہ اور یورپی یونین کے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر روس-یوکرین جنگ میں اس صورت حال کا سب سے ٹھوس عکس دیکھا ہے۔ ترکی کی حیثیت سے، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کی راہ میں حائل سیاسی رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنا، تعلقات کو دوبارہ تیز کرنے کے لیےمذاکرات  کو  بہت اہم سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنا اور ویزا لبرلائزیشن ڈائیلاگ کو تیز کرنا اس عمل میں ہمارے اہم ایجنڈا کے آئٹمز ہیں۔ ہم یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان قریبی مالیاتی تعاون کو بڑھانے کو یورپی یونین کے الحاق کے عمل کا ایک بنیادی عنصر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین  کے ساتھ ہمارا باہمی تعاون سبز تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن، پائیدار شہری نقل و حمل اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں