اپنی قوم کے ساتھ مل کر اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے: صدر ایردوان

ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  صدارتی  محل میں "30 اگست یوم ظفر  کے خصوصی کنسرٹ اور 100 ویں سالگرہ کے ترانے کی متعارفی تقریب میں  شرکت کے دوران کیا

2031204
اپنی قوم کے ساتھ مل کر اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے: صدر ایردوان
30 Ağustos Zafer Bayramı Külliye.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ہم اپنی قوم کے ساتھ مل کر اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے۔

ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  صدارتی  محل میں "30 اگست یوم ظفر  کے خصوصی کنسرٹ اور 100 ویں سالگرہ کے ترانے کی متعارفی تقریب میں  شرکت کے دوران کیا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ترکیہ جس نے  اپنی سلامتی اور فلاح و بہبود کو لاحق خطرات  کا خاتمہ کردیا ہے عروج کی جانب گامزن رہے گا اور اپنی طاقت اور قوت  کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریہ ترکیہ اپنے سیاسی، اقتصادی اور عسکری ذرائع سے ایک چوتھائی صدی، نصف صدی یا ایک صدی پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ جو اپنی صلاحیتوں  سے پوری طرح آگاہ ہے اپنی قوم کے ساتھ  مل کر ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ہم اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے  بڑھتے رہیں  گے۔ دوسری جانب اس پروگرام میں صدر ایردوان نے صدارتی اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ  کے زیر اہتمام 100 ویں سالگرہ کے ترانے کے مقابلے کے فاتحین اور جیوری کے خصوصی ایوارڈ کے لائق سمجھے گئے فن پاروں  کو تخلیق کرنے والوں  کو ایوارڈز پیش کیے۔

یہ ترانہ  جس کے بول ا İlker Kömürcü  تھے کی  دھن کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔

تقریب کے دائرہ کار میں، "30 اگست یوم فتح" اور "ترکیہ کی صدی" کے متن، "ترکی کا نقشہ"، "ترک پرچم"، "جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کا لوگو" کو 1200 ڈرونز کے ساتھ آسمان پر پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں