بوسنیا ہرزِ گوینا اور ترکیہ کے تعلقات قابل رشک سطح پر ہیں: وزیر دفاع زوکان ہیلیز

بوسنیا  ہرزیگوینا کی وزارت دفاع کے تحریری بیان کے مطابق ہیلز نے سرائیوو میں ترکیہ کے سفیر صادق بابر گرگین سے ملاقات کی ہے

2025278
بوسنیا ہرزِ گوینا  اور ترکیہ کے تعلقات قابل رشک سطح پر ہیں:  وزیر دفاع زوکان ہیلیز

بوسنیا  ہرزیگوینا کے وزیر دفاع زوکان ہیلیز نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ان کے تعلقات قابل رشک سطح پر ہیں۔

بوسنیا  ہرزیگوینا کی وزارت دفاع کے تحریری بیان کے مطابق ہیلز نے سرائیوو میں ترکیہ کے سفیر صادق بابر گرگین سے ملاقات کی ہے۔

ہیلیز نے بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری فیئر (IDEF'23) کے لیے ترکیہ کے دورے پر تھے جہاں سے وہ بہت خوش لوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا اور ترکیہ کے تعلقات قابل رشک سطح پر ہیں، وزیر ہیلیز نے نیٹو کی رکنیت کے لیے  ترکیہ کی حمایت کی اہمیت  کو اجاگر کیا۔

سفیر گرگین نے اس بات پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ ہیلز کو ترکیہ کی جدید دفاعی صنعت کو دیکھنے کا موقع ملا اور کہا کہ وہ بوسنیا  ہرزیگووینا کی بشمول فوجی مالیاتی منصوبوں کی تکمیل کے  تمام شعبوں میں مدد کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں