ترکیہ: چین کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لا رہے ہیں

فیدان۔ وانگ مذاکرات میں چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے جامع جائزے کے علاوہ حالیہ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات  پر تبادلہ خیال متوقع ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2016252
ترکیہ: چین کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لا رہے ہیں

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق " چین کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی 'پولیٹ بیورو' کے رکن، امورِ خارجہ مرکزی کمیشن  کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ وانگ یی 26 جولائی 2023  کو ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خاقان فیدان کے وانگ یی کے ساتھ مذاکرات میں چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے جامع جائزے کے علاوہ حالیہ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات  پر تبادلہ خیال متوقع ہے"۔



متعللقہ خبریں