ترکیہ کا الجزائیر سے اظہار تعزیت

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں الجزائر کے مختلف صوبوں میں جاری جنگلات میں لگنے والی آگ میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

2015631
ترکیہ کا الجزائیر سے اظہار تعزیت

ترکیہ نے الجزائر کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے جان بحق افراد  کے  لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں الجزائر کے مختلف صوبوں میں جاری جنگلات میں لگنے والی آگ میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ ہم آتشزدگی میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے مغفرت  کی دعا کرتے ہیں  اور  الجزائر کے دوست اور برادرعوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ ان مشکل دنوں میں الجزائر کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

الجزائر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال میں 11 شہروں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی جنگلات میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں