وزیر خارجہ حقان  فیدان کی بین الالقوامی پناہ گزینکانفرنس میں شرکت

وزیر فیدان نے گزشتہ روز روم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ترقی اور نقل مکانی میں شرکت کی جس کی میزبانی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کی

2015101
وزیر خارجہ حقان  فیدان  کی بین الالقوامی پناہ گزینکانفرنس میں شرکت

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جنگ میں علاقائی تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے  اور یہ  بحیرہ روم کے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے۔

وزیر فیدان نے گزشتہ روز روم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ترقی اور نقل مکانی میں شرکت کی جس کی میزبانی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کی۔

وزیرخارجہ  فیدان نے کانفرنس کے بند کمرے کے اجلاس  سے خطاب بھی کیا۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، فیدان  نے کہا کہغیر قانونی  ہجرت بحیرہ روم کے ممالک کے لیے ایک امتحان کی حیثیت رکھتا  ہے۔ انہوں نے غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جنگ میں علاقائی تعاون کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

انہوں نے امیگریشن روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے تنازعات اور معاشی مسائل کو ختم کرنا چاہیے۔

ملکوں کے درمیان بوجھ کی تقسیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ فیدان نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ زینو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم کو روکیں اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے رواداری کا کلچر تیار کریں۔



متعللقہ خبریں