راس موس پالودان، سلوان مومیکا  اور دیگر  8 مشتبہ افراد کے خلاف ورانٹ گرفتاری جاری : یلماز تنچ

ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیر تنچ  نے کہا کہ "میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ہماری مقدس کتاب قرآن مجید پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور جمہوریت کی آڑ میں ان حملوں کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے

2014247
راس موس پالودان، سلوان مومیکا  اور دیگر  8 مشتبہ افراد  کے خلاف ورانٹ گرفتاری جاری :  یلماز تنچ

وزیر انصاف یلماز تنچ  نے کہا ہے کہ  راس موس پالودان، سلوان مومیکا  اور دیگر  8 مشتبہ افراد کے لیے سویڈن میں قرآن پاک پر حملے کے حوالے سے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیر تنچ  نے کہا کہ "میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ہماری مقدس کتاب قرآن مجید پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور جمہوریت کی آڑ میں ان حملوں کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سویڈن کی حکومت، اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے، جلد از جلد اسلام اور تمام مسلمانوں کے خلاف اس نفرت انگیز جرم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، اور اس سلسلے میں سویڈن حکام کو  حملہ آوروں کے بارے میں ضروری تحقیقات کا آغاز کرنا چاہیے۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے مقدس کتاب قرآن پر حملوں اور مذہبی اقدار کے خلاف ان کے توہین آمیز اقدامات کی وجہ سے عوام کو نفرت اور دشمنی پر اکسانے کے جرم کی تحقیقات شروع کی  ہیں  اور راسموس پالود ان، سلوان مومیکا اور 8 دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری  کیے ہیں۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے سائبر کرائم سے نمٹنے کے سیکورٹی یونٹوں اور یونٹوں کو ہدایات  جاری کردی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کی واضح شناخت کی معلومات اور جرم کے شواہد کا پتہ لگانے اور راسموس پالواان اور سلوان مومیکا اور دیگر تمام افراد کا پتہ لگانے کے حوالے سے تحقیقات وسیع اور جامع انداز میں کی  جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں