قرآن کریم کی بے حرمتی کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ کی ڈپلومیسی

فدان نے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم دبیبہ  کے ساتھ القدس پر حملے کے مشترکہ ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا

2014253
قرآن کریم کی بے حرمتی کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ کی ڈپلومیسی

وزیرِ خارجہ حقان فیدان  نے عراق کے اسٹاک ہوم سفارتخانے کے سامنے قرآن کریم کو ہدف بنانے والے حملے  کے بارے میں اپنے بعض ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق وزیر فیدان  نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، مصری وزیر خارجہ سمیع شکری  اور لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے صدر عبدالحمید دبیبہ سے  ٹیلی فون پر  رابطے کیے۔

ملاقاتوں کے دوران، فیدان نے گزشتہ روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پر حملے کے حوالے سے  اسلامی تعاون تنظیم کو متحرک کرنے اور یورپ میں اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسلام مخالف اور نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

فدان نے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم دبیبہ  کے ساتھ القدس پر حملے کے مشترکہ ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں