قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ترکیہ کی قومی کار توگ میں دلچسپی قابل دید : کاجر

کاجر خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کے وفد میں شامل ہیں، نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  صدر ایردوان کی جانب سے قطر کے امیر ال ثانی کو  توگ گاڑی  کی تصاویر  پیش  کی ہیں

2013536
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ترکیہ کی قومی کار توگ میں دلچسپی قابل دید : کاجر

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فاتح کاجر نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ترکیہ کی قومی کار توگ میں دلچسپی قابل دید ہے

کاجر خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کے وفد میں شامل ہیں، نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  صدر ایردوان کی جانب سے قطر کے امیر ال ثانی کو  توگ گاڑی  کی تصاویر  پیش  کی ہیں۔

توگ میں ال ثانی کی دلچسپی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، کاجر نے  کہا ہے کہ قطر کے امیر، جناب شیخ تمیم بن حمد ال ثانی، اور ترکیہ کے صدر ایردوان ایک ساتھ گاڑی میں سوار ہوئے اور  تھوڑی  دیر کے لیے گاڑی میں چکر لگایا ۔

انہوں نے کہا کہ توگ میں جناب امیر کی دلچسپی قابل دید تھی۔توگ، جو کہ قطر کے ساتھ دوست ممالک کو بطور تحفہ دیا گیا پر صدر ایردوان کی تعریف  جو ترکیہ کے لیے باعث فخر ہے۔

صدر ایردوان نے قطر کے لوسیل پیلس میں امیر الثانی سے ملاقات کے بعد وفود کے درمیان ملاقات کی، جہاں وہ اپنے خلیجی دورے کے دائرہ کار میں موجود ہیں ۔ مذاکرات سے قبل صدر ایردوان نے   ال ثانی کو "گیملک بلیو" توگ گاڑی  بطور تحفہ پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے لوسیل محل کے صحن میں تھوڑی دیر تک گاڑی کا جائزہ لیا ۔

بعد میں صدر ایردوان اور امیر قطر کے درمیان ون آن ون ملاقات  ہوئی ۔



متعللقہ خبریں