ترک چیف آف جنرل سٹاف کی قازقستان کے وزیر دفاع سے ملاقات

جنرل آوسیویر کی سربراہی میں فوجی وفد مذاکرات کے لیے دارالحکومت آستانہ کا دورہ کر رہا ہے

2012951
ترک چیف آف جنرل سٹاف کی قازقستان کے وزیر دفاع سے ملاقات
Ruslan Jaksilikov-Musa Avsever1.jpg
Ruslan Jaksilikov-Musa Avsever.jpg

چیف آف جنرل سٹاف اوربری  افواج کے کمانڈر جنرل موسی آوسیویر نے قازقستان کے وزیر دفاع روسلان جاکسلیکوف سے ملاقات کی۔

قازقستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آوسیویر کی سربراہی میں فوجی وفد مذاکرات کے لیے دارالحکومت آستانہ گیا۔

آو سیویرنے قازقستان کے وزیر دفاعجاسیلیکوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قازقستان کے چیف آف جنرل اسٹاف مارات حسینوف اور آستانہ میں ترکیہ کے سفیر مصطفیٰ کاپوجو نے  بھی شرکت کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت، جنگی تربیت اور قیام امن کے شعبوں میں تعلقات کی موجودہ صورتحال اور فوجی تکنیکی تعاون کے شعبے میں معاہدوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں