انقرہ میں  پاکستان ، آذربائیجان ،برطانیہ ،یوکرین ، روس اورسویڈن کے سفیروں کے پیغامات

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے اپنے  ٹویٹراکاونٹ  پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے   یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی   پر  ترکیہ کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور  یکجہتی کا اعادہ کیا ہے

2011844
انقرہ میں  پاکستان ، آذربائیجان ،برطانیہ ،یوکرین ، روس اورسویڈن کے سفیروں کے پیغامات

انقرہ میں  پاکستان ، آذربائیجان ،برطانیہ ،یوکرین ، روس اور سویڈن کے سفیروں نے  15 جولائی یومِ جمہوریت  و قومی یکجہتی  کے دن کے موقع پرالگ الگ پیغامات شئیر کیے ہیں۔

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے اپنے  ٹویٹراکاونٹ  پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے   یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی   پر  ترکیہ کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور  یکجہتی کا اعادہ کیا ہے ۔"آج، ہم 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ  کھڑے ہیں ، اور ترکیہ  کی خوشحالی اور امن کے تسلسل کے لیے اپنی مخلصانہ دعائیں اور خواہشات  کا اظہار کرتے ہیں۔

انقرہ میں برطانوی سفیر جل مورس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترکی  زبان میں شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ترکیہ  میں بغاوت کی ناکام کوشش کی برسی ہے۔ برطانیہ جمہوریہ ترکیہ  کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ یکجہتی کا  اظہار کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔  ہمارا نیٹو اتحاد، G20 پارٹنر  شپ  کے لیے  ترکیہ  ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انقرہ میں یوکرین کے سفیر واسیل بودنار نے ترکیہ کے پرچم   کی تصویر  کے ساتھ  ٹویٹر پر ترکی زبان میں اپنا پیغام شئیر کیا ہے۔ "یہ پرچم  جسے میں نے اب تک اپنے پاس رکھا ہے، 15 جولائی 2016 کو استنبول میں ایک ترک شہری نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔ میں 15 جولائی کے جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری اور آزادی کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا" ۔آذربائیجان  کے انقرہ کے سفارتخانے  نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ  میں 15 جولائی2016  جمہوریت و  قومی یک جہتی  کے دن کے موقع پر، ہم اپنے شہداء کو احترام اور رحم کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے سینہ سپر کرتے ہوئے  بغاوت  کو ناکام بنایا اور اپنے خون سے بہادری   کی  داستان  تحریر کی  ہم اس موقع پر شہدا  کے لیے مغفرت اور غازیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔

انقرہ میں روسی سفارت خانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر "ہم اپنے ترک دوستوں کو 15 جولائی کے جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں" کے پیغام میں کہا گیا کہ روس ریاستی معاملات میں غیر آئینی کارروائیوں اور تشدد کو قطعی طور پر ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

انقرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے  اپنے ٹویٹر پر"آج، 15 جولائی، ترکی کا جمہوریت اور قومی اتحاد کا دن ہے۔ ہم ان لوگوں کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔"



متعللقہ خبریں