وزیر قومی دفاع یشار گیولر کی آذربائیجان کے نائب صدر خالد احدوف سے ملاقات

وزارت کے بیان کے مطابق، گیولر نے وزارت قومی دفاع میں ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دو الگ الگ ممالک کے تعلقات کی بجائے یکجہتی کا غیر متزلزل جذبہ  موجود ہے

2011431
وزیر قومی دفاع یشار گیولر  کی  آذربائیجان کے نائب صدر خالد احدوف سے ملاقات
Halid Ahadov-Yasar Guler.jpg
Halid Ahadov-Yasar Guler1.jpg

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے آذربائیجان کے نائب صدر خالد احدوف سے ملاقات کی ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق، گیولر نے وزارت قومی دفاع میں ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دو الگ الگ ممالک کے تعلقات کی بجائے یکجہتی کا غیر متزلزل جذبہ  موجود ہے۔

گیولر نے کہا، "ہم اس راستے پر چلتے رہیں گے جس پر ہم آج تک 'دو ریاستیں، ایک قوم' کے افہام و تفہیم کے ساتھ چلتے رہے ہیں،" اور اس بات پر زور دیا کہ ترک مسلح افواج آذربائیجان کے ساتھ اپنا عسکری علم، تجربہ اور اشتراک جاری رکھے گی۔

وزیر گیولر نے کہا، "ہم اپنی تمام تر توانائیاں اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے وقف کرتے ہیں۔ جیسا کہ 'ون ہوم لینڈ آپریشن' میں، ہم اپنے آذربائیجانی بھائیوں کے ساتھ  یک د  ل و یک جان    کا رشتہ قائم رکھتے ہوئے آذربائیجان کے ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں