ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کی آسیان وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بنگلہ دیش، برونائی اور ویتنام کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے کمشنر جوزف بوریل سے ملاقاتیں کی ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

2011304
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کی آسیان وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں
borrell-fidan.jpg
fidan endonezya gorusmeler2.jpg
fidan endonezya gorusmeler1.jpg
fidan endonezya gorusmeler.jpg
Hakan Fidan-Joko Widodo.jpg

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ASEAN کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔

اجلاس کے دائرہ کار میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جوکو ویدودو نے دارالحکومت جکارتہ  میں وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات کی۔

ASEAN وزرائے خارجہ اجلاس کے دائرہ کار میں وزیر خارجہ فیدان نے بنگلہ دیش کےوزیر خارجہ اے کے عبدالمومن، برونائی کے وزیر خارجہ ڈاٹو ارائیوان یوسف، ویتنام کے وزیر خارجہ بوئی تہان سون  اور یورپی یونین کے کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ساتھ  بھی ملاقات کی ہے۔



متعللقہ خبریں