ہم، صدر ولادی میر پوتن کی میزبانی کی تیاریوں میں ہیں: صدر ایردوان

بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کے معاملے میں ہم روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ متفق ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

2011441
ہم، صدر ولادی میر پوتن کی میزبانی کی تیاریوں میں ہیں: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کے معاملے میں ہم روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ متفق ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اخباری نمائندوں کے سوالات  کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئندہ مہینے  میں صدر ولادی میر پوتن  کے دورہ ترکیہ کی تیاریوں میں ہیں۔ ہم بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی مدت میں   توسیع کے موضوع پر صدر پوتن کے ساتھ ہم فکر ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے اس موضوع پر صدر پوتن کو ایک مراسلہ بھیجنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ " میں امید کرتا ہوں کہ اس مراسلے اور ہماری اور روس کی کوششوں سے سمجھوتے کی میعاد میں اضافہ ہو جائے گا"۔

ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ویلنیوس نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے رکن سب ممالک کے سربراہان کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے اس موضوع پر بات کی ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ ترکیہ کی طلب 52 سالہ عرصے پر محیط ہے اور اب ہم  اس طلب کے معاملے میں مثبت اقدمات  کے خواہش مند ہیں"۔

یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس  کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انتخابات کے فاتح  دو سربراہان کی حیثیت سے ہم مثبت سمت میں اقدامات کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یونانی فریق سے میرے سرفہرست مطالبات میں مغربی تھریس  اور مفتیوں سے متعلقہ مسائل کے حل شامل تھے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دونوں طرف کے سفیروں اور وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات اور ضروری تیاریوں کے بعد سربراہان  کے درمیان ملاقات ہو گی اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں