ترکیہ: صدر ایردوان کی وزیر اعظم اُلف اور نیٹو سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات

ترکیہ، سویڈن  کی نیٹو رکنیت پروٹوکولوں کو قومی اسمبلی میں لائے گا اور سویڈن بھی یورپی یونین رکنیت مرحلے کو فعال کرنے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرے گا

2009498
ترکیہ: صدر ایردوان کی وزیر اعظم اُلف اور  نیٹو سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کی طرف سے نیٹو رکنیت کے لئے گرین سگنل  کا منتظر ملک سویڈن کسٹم یونین  کی تجدید اور ویزے کی معافی سمیت ترکیہ کے یورپی یونین رکنیت مرحلے  کے ساتھ بھی فعال تعاون کرے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے کل لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران سویڈن کے وزیر اعظم اُلف کرسٹوشن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکیہ، سویڈن اور نیٹو کے سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ، سویڈن  کی نیٹو رکنیت  پروٹوکولوں کو قومی اسمبلی میں لائے گا  اور سویڈن بھی یورپی یونین رکنیت مرحلے کو فعال کرنے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور سویڈن کے درمیان،  2022 میڈریڈ  نیٹو سربراہی اجلاس میں قائم کئے گئے سہ فریقی دائمی مشترکہ میکانزم  کی سطح پر بھی اور وزراء کی سطح پر بھی سال میں ایک دفعہ مذاکرات کے لئے اور موزوں ورکنگ گروپوں کی تعمیر کے لئے ایک نئے دو طرفہ سکیورٹی میکانزم  کے دائرہ کار میں تعاون جاری رکھنے کے موضوع پر، اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سویڈن، ہر طرح کی دہشت گردی  کے خلاف  جدوجہد کی بنیاد پر سہ فریقی میمورینڈم  کی چوتھی شق  سمیت تمام عناصر کے مکمل مفہوم کے ساتھ اطلاق کے لئے ایک روڈ میپ پیش کرے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ سویڈن YPG/PYD اور فیتو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعادہ کرتا ہے ۔ ترکیہ اور سویڈن  ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کو سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بعد بھی جاری رکھنے کے معاملے میں متفق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ اور سویڈن،  ترکیہ۔ سویڈن مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کی وساطت سے باہمی تعاون میں اضافے کے موضوع پر بھی متفق ہیں اور فریقین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاریوں  کے مواقع میں اضافے  کی کوشش کریں گے۔



متعللقہ خبریں