امریکی و ترک وزرائے دفاع کا رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

دونوں وزرا نے امریکہ اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے موجود عسکری تعاون کو سراہتے ہوئے  اس قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھی تائید کی

2009596
امریکی و ترک وزرائے دفاع کا رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

  وزیر دفاع یشار گولیر نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 امریکی امور دفاع کے مطابق، دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی اور کثیر الطرفہ موضوعات پر بات چیت کی ہے۔

 دونوں وزرا نے امریکہ اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے موجود عسکری تعاون کو سراہتے ہوئے  اس قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھی تائید کی ۔

 علاوہ ازیں بات چیت میں ترکیہ،سویڈن  اور نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  کے درمیان  مفید مذاکرات سمیت ترک فوج کو مزید جدید بنانے سے متعلق بھی امکانات پر غورکیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں