ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان کی وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ جولی کے ساتھ ملاقات

فیدان۔ بلنکن مذاکرات میں نیٹو کی توسیع، شام کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی میکانزم اور یوکرین کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی: ترکیہ وزارت خارجہ

2008753
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان کی وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ جولی کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق فیدان۔ بلنکن مذاکرات میں نیٹو کی توسیع،ویلنیوس میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس، شام کے لئے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی میکانزم کی میعاد میں توسیع اور یوکرین کی تازہ صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

جولی نے انہیں وزارت خارجہ کے عہدے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

فیدان۔ جولی مذاکرات میں نیٹو کی توسیع اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں