غیر فعال کئے گئے دہشت گرد اورنج کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد تھے: وزیر داخلہ یرلی قایا

شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں گیا۔ ہر کوئی جان لے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2008784
غیر فعال کئے گئے دہشت گرد اورنج کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد تھے: وزیر داخلہ یرلی قایا

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے  کہ ضلع شرناک میں غیر فعال کئے گئے 2 دہشت گرد، مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں، اورنج کیٹیگری کے دہشت گرد تھے۔

یرلی قایا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ضلع شرناک کے علاقے بستلر دیرےلر میں 4 جولائی کوغیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت اور تخریبی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں میں سے مرزا بارگران کوڈ نیم کے ساتھ مرزا سیزک   دہشت گرد 2015 سے 2023 کے درمیان 5 مختلف تخریبی کاروائیوں میں شریک ہوا۔ ان تخریبی کاروائیوں میں ایک جینڈر میری اہلکار اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو چُکے ہیں۔

وزیر داخلہ یرلی قایا نے کہا ہے کہ دوسرے دہشت گرد  'بینگین برمانی ' کوڈ نیم کے ساتھ قہرمان قاراتاش  نے    2016 سے 2018 کے سالوں میں 6 دہشت گردانہ کاروائیاں کیں  جن کے نتیجے میں 2 فوجیوں، 7 جینڈر میری اہلکاروں اور 7 سکیورٹی محافظوں سمیت کُل 16 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں 16 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے  تھے۔

یر لی قایا نے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں گیا۔ ہر کوئی جان لے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں