سویڈن سے وعدوں کی پاسداری کی توقع سوالیہ نشان ہے: فیدان

وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے کہا ہے کہ  پی کےکے ،فیتو جیسی دہشتگرد تنظیمیں اور ان سے رابطے رکھنے والے سویڈن کی سڑکوں پر اگر اسی طرح دندناتے رہے اور ان کی مالی امداد  جاری رہی تو ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا

2008232
سویڈن سے وعدوں کی پاسداری کی توقع سوالیہ نشان ہے: فیدان

 وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے کہا ہے کہ  پی کےکے ،فیتو جیسی دہشتگرد تنظیمیں اور ان سے رابطے رکھنے والے سویڈن کی سڑکوں پر اگر اسی طرح دندناتے رہے اور ان کی مالی امداد  جاری رہی تو ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

 وزیر خارجہ نے  برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ روز فن لینڈ،سویڈن اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ ڈھانچے پر مبنی اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  اجلاس میں  فن لینڈ اور سویڈن پر یہ واضح کیا گیا کہ وہ انسداد دہشتگردی کے  معاملے میں میڈیرڈ اجلاس کے دوران طے شدہ سہ  فریقی معاہدے کے تناظر میں اپنے اقدامات پر نظر ثانی کریں، نیٹو میں  شمولیت انسداد دہشتگردی کے معاملے میں  ٹھوس موقف اختیار کرنے سے مشروط ہے، سویڈن نے اس حوالے سے بعض قدم اَٹھائے ضرور ہیں البتہ ان پر عمل  ضروری ہے، سہ رکنی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔

 خاقان فیدان نے کہا ہے کہ نیٹو میں شمولیت کے خواہاں ممالک کو ترکیہ کے خلاف اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں اٹھانے کی ضرورت ہے ، سویڈن میں دہشتگرد تنظیمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،پی کےکے اور فیتو جیسی تنظیموں اور ان سے رابطے رکھنے والے اگر اسی طرح سویڈن کی سڑکوں پر دندناتے رہے اور ان کی مالی امداد جاری رہی تو  تبدیلی ہمارے کسی کام کی نہیں ہوگی ۔

 وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  عید الاضحی کے پہلے روز مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا واقعہ معمولی نہیں جسے فراموش کر دیا جائے، دہشتگردوں کی سر پرستی کرنے والے ملک سے  انسداد دہشتگردی میں مدد طلب کرنا  سوالیہ نشان ہے، سویڈن کی طرف سے وعدوں کی پاسداری کا دعوے بھی غور طلب ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں