اسرائیل اپنی یکطرفہ کاروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رکھے ہوئے ہے: وزیر خارجہ  حقان  فیدان

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے، حرم کی حیثیت اور تقدس کے خلاف بنیاد پرست اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے

2007464
اسرائیل اپنی یکطرفہ کاروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رکھے ہوئے ہے: وزیر خارجہ  حقان  فیدان

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کہا کہ اسرائیل اپنی یکطرفہ کارروائیوں کو غیر کسی رکاوٹ کے سرعت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے، حرم کی حیثیت اور تقدس کے خلاف بنیاد پرست اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔

وزیر فیدان نےانخیالات کا اظہار  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں  غیر جانبدار  تحریک کے کوآرڈینیشن بیورو کے وزارتی اجلاس میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون  بیراموف کی دعوت پر خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہر کسی کو خودمختار اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرنی چاہیے، جس کا دارالحکومت 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی القدس ہے، اور جو اسرائیل سے الح ایک ریاست کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے یہی  واحد درست فارمولا ہےجس پر عمل درآمد کرتے ہوئَ  مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

فیدان نے فلسطین کو ایک خودمختار اور مساوی رکن کی حیثیت سے عالمی برادری میں جلد از جلد اپنا مقام حاصل کرنے کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ  کرتے ہوئے  کہا کہ مسلمانوں، افریقی اور ایشیائی نژاد لوگوں، یہودیوں اور تارکین وطن کے خلاف نفرت غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے اور کہا کہ اسلام کے خلاف حملے بالخصوص یورپ میں تقریباً ایک وبا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عیدالاضحی کے پہلے دن سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن مجید کو جلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے بہانے اس قسم کی وارداتوں کی اجازت دینا ۔ لاکھوں مسلمانوں کے لیے حقارت کی حیثت رکھتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آذربائیجان کے قومی شاعر نظامی گنجاوی کی پکار پر دھیان دینا چاہیے، جنہوں نے کہا تھا کہ مشکل کے وقت مایوس نہ ہوں،  سیاہ بادل سفید بارش برساتے ہیں۔



متعللقہ خبریں