ترکیہ: ہم، جنین پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں

ہم، اسرائیلی حکام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ عقل سلیم سے کام لیا جائے اور اس نوعیت کے اقدامات کو روکا جائے: ترکیہ وزارت خارجہ

2006554
ترکیہ: ہم، جنین پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں

ترکیہ نے جنین پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذّمت کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم،  اسرائیل کے زیرِ قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں۔ تازہ حملوں کے ساتھ علاقے میں پہلے سے موجود تناو تشدد کی ایک نئی لہر کے لئے مہمیز بن گیا ہے اور اس صورتحال پر ہمیں سخت اندیشوں کا سامنا ہے۔ ہم، اسرائیلی حکام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ  عقل سلیم سے کام لیا جائے  اور اس نوعیت کے اقدامات کو روکا جائے۔ ہم، ان واقعات میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بھائیوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے اور زخمیوں  کے لئے عاجل شفاء کے متمنی ہیں۔ ہم، فلسطین حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ کل مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں  اور چھاپوں کے نتیجے میں 8 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ البرہ شہر میں  بھی اسرائیلی فوجی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں