صدر ایردوان کی کامیابی پر عالمی سربراہان سے مبارکبادوں کو سلسلہ جاری

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے بھی صدر ایردوان کو فون کیا اور انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

1993330
صدر ایردوان کی کامیابی پر عالمی سربراہان سے مبارکبادوں کو سلسلہ جاری

صدر رجب طیب ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر عالمی سربراہان کی طرف سے مبارکباد کے ٹیلی فون اور پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، اردن کے  شاہ  عبداللہ دوم، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، سابق یونانی وزیر اعظم اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے رہنما کریاکوس میچوتاکیس، لیبیا کی سپریم کونسل کے صدر خالد عمار المشرٰی نے صدر ایردوان  سے ٹیلی  فون  پر رابطہ کرتے ہوئے  ان  کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس تمنا کا اظہار کیا  انتخابی  نتائج ترک عوام کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے بھی صدر ایردوان کو فون کیا اور انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اسٹولٹن برگ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اس بات چیت میں  انہوں نے جولائی میں ولنیئس میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس، یوکرین کی حمایت، نیٹو  کی تقویت اور دفاع کو مضبوط بنانے اور نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کو حتمی شکل دینے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا  ہے۔

آرمینی اوقاف یونین کے صدر بیدروس شیرین اولو نے بھی  اپنے تہنیتی پیغام میں   صدر ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں