وزارتِ قومی دفاع کی 19 مئی ویڈیو سوشل میڈیا پر

وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، غازی مصطفی کمال اتاترک کے ان الفاظ کو سنا جاسکتا ہے  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "میری تمام تر امیدیں نوجوانوں پر ہیں

1988451
وزارتِ قومی دفاع کی 19 مئی ویڈیو سوشل میڈیا پر

19 مئی  یومِ  اتاترک ، نوجوانوں اور کھیلوں  پر   وزارتِ دفاع نے  ویڈیو شئیر کی ہے۔

وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، غازی مصطفی کمال اتاترک کے ان الفاظ کو سنا جاسکتا ہے  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "میری تمام تر امیدیں نوجوانوں پر ہیں۔

اس ویڈیو میں نوجوانوں نے  مزید محنت کرنے کا وعدہ کیا اور کہا ہے کہ  ہم  وطن کا دفاع کرنے کا وعدہ  کرتے ہیں ،  ہم نے اتاترک کو سرزمین پر جان دینے کا وعدہ کیا۔ ہم اپنے قومی جدوجہد کے ہیروز، شہیدوں اور سابق فوجیوں، خاص طور پر اپنے کمانڈر انچیف  کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں  اور انہیں احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ عظیم رہنما اتاترک: "نوجوانوں، ملک کی تمام امیدیں اور مستقبل آپ سے، نوجوان نسلوں کی سمجھ اور توانائی سے وابستہ ہیں۔" ویڈیو  کا آغاز مزارِ  اتاترک  سے ہوا اور "اتاترک کی 19 مئی کی مبارکباد، یوتھ اینڈ سپورٹس ڈے" کے الفاظ پر اختتام پذیر ہوا ہے۔

 اس ویڈیو  میں قومی جدوجہد کے دور اور ترک فوج کی تازہ ترین قوت کے بارے میں  معلومات فراہم کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں