ترکیہ ایک عظیم ریاست ہے اور اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے: فخر الدین آلتون

صدارتی اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے سوال کے جواب میں پٹیل کی خاموشی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا شیئرنگ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ آپریشن ترک پریس کے ارکان کو ڈرانے کے لیے کیا گیا ہے

1988177
ترکیہ ایک عظیم ریاست ہے اور اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے: فخر الدین آلتون

صدارتی اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے کہا کہ ترکیہ اب ایک عظیم ریاست ہے جو اپنے مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور ہمیشہ اپنے شہریوں سے اپنے ساتھ کیے گئے غلطامور کا حساب پوچھنے کی مالک ہے۔

TRT ورلڈ واشنگٹن کے نمائندے نے کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے جرمنی کی جانب سے 2 ترک صحافیوں کو ایک مکروہ فیصلے کے ساتھ حراست میں لینے کے بارے میں پوچھا۔ امریکی اہلکار نے رپورٹر کے سوال  کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

صدارتی اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے سوال کے جواب میں پٹیل کی خاموشی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا شیئرنگ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ آپریشن ترک پریس کے ارکان کو ڈرانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی مضبوط قیادت میں، ترکی اب ایک عظیم ریاست  بن چکا ہے  اور  اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہےاور ہمیشہ اپنے شہریوں سے اپنے ساتھ کیے گئے ظلم کا حساب مانگنے کی صلاحیتوں کی مالک ہے۔

مغرب کے دوہرے معیار کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے آلتون نے زور دیا کہ ترک پریس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کارروائی ناقابل قبول ہے۔

"جرمنی میں قانونی طور پر صحافتی سرگرمیوں میں مصروف ترک پریس ممبران کو نشانہ بنانے والے بدصورت آپریشن پر خاموش رہنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ جو لوگ ترکیہ کو سبق دینے کی کوشش کرتے ہیں، جہاں سینکڑوں غیر ملکی پریس ممبران آزادی سے کام کرتے رہتے ہیں۔ آج ان کی نام نہاد اقدار کا اصل چہرہ واضح طور پر آشکار  ہوگیا ہے۔



متعللقہ خبریں