ازبکستان کے صدر میرزیوف کی صدر ایردوان سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

انتخابی نتائج ترک عوام کے، صدر ایردوان کی زیرِ قیادت وقوع پانے والی سیاسی و اقتصادی اصلاحات کے ساتھ، بھرپور تعاون کا اظہار ہیں: صدر شوکت میرزیوف

1986648
ازبکستان کے صدر میرزیوف کی صدر ایردوان سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف نے ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ازبکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میرزیوف نے صدر ایردوان کے ساتھ  ٹیلی فونک ملاقات میں کہا ہے کہ انتخابی نتائج ترک عوام کے، صدر ایردوان کی زیرِ قیادت وقوع پانے والی سیاسی و اقتصادی اصلاحات کے ساتھ، بھرپور تعاون کا اظہار ہیں۔

مذاکرات میں ازبکستان اور ترکیہ کے درمیان وسیع اور جامع اسٹریٹجک ساجھے داری اور کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ  سے متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 علاوہ ازیں ہائی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس کی تیاریوں سے متعلقہ موضوعات پر بھی نظر ثانی کی گئی۔



متعللقہ خبریں