ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یومِ مادر کی مبارکباد

ماں، بے لوث محبت، شفقت اور مرحمت کا نام ہے۔ میں، شہداء کی ماوں سمیت، تمام ماوں کو یومِ مادر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1986191
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یومِ مادر کی مبارکباد
Emine erdoğan.JPG
mustafa sentop.jpg
erdogan.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یومِ مادر کے موقع پر تہنیتی  پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ " ماں، بے لوث محبت، شفقت اور مرحمت کا نام ہے۔ میں، شہداء کی ماوں سمیت، تمام ماوں کو یومِ مادر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے وفات پانے والی ماوں کے لئے بھی اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے سربراہ مصطفیٰ شن توپ نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں "اولاد میں تفریق نہ کر کے ہر بچے کو اپنی اولاد کی طرح دیکھنے والی تمام شفیق ماوں کو جذباتِ تشّکر پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی  سوشل میڈیا سے ماوں کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مائیں  ایسی روشن مشعلیں ہیں جو اولاد کی راہوں کو منّور کرتی اور ان کی رہبری کرتی ہیں۔

امینہ ایردوان نے اپنی مرحومہ ماں کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور شہداء کی ماوں اور ان کی طرح اولاد  کی وفات کا دُکھ اٹھانے والی تمام ماوں کو بھی جذبات عقیدت و احترام پیش کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں